پولیس اہلکار کا بزرگ شہری پر لاٹھی چارج ، ایس ایس پی لاڑکانہ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالخالق مغیری) لاڑکانہ میں میونسپل کارپوریشن آفس کے سامنے پولیس اہلکار کی جانب سے بزرگ شہری پر شدید لاٹھی چارج ، واقعہ کی فوٹیج 24نیوز نے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار بزرگ شخص کو میونسپل آفس کے گیٹ سے لیکر گلی تک لاٹھی چارج کرتا رہا، ویڈیو منظر عام آنے کے بعد ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار گدا حسین منگی کو معطل کردیا گیا، پولیس اہلکار کی لاٹھی چارج کے معاملے پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے ڈی ایس پی حیدری پارس بکھرانی کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔