پارلیمنٹ عوامی فورم ہے،تحفظات کے باوجود اس کو فعال بنانا چاہتے ہیں: شازیہ مری

Sep 14, 2024 | 16:52:PM
 پارلیمنٹ عوامی فورم ہے،تحفظات کے باوجود اس کو فعال بنانا چاہتے ہیں: شازیہ مری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں،یہ عوامی فورم ہے، فارم 47 کا جھوٹابیانیہ ختم ہونا چاہیئے۔  

شازیہ مری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ہے کہ رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی، رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کو بڑے مارجن سے کامیابی ملی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ عوامی فورم ہے،شازیہ مری نے کہا کہ اب فارم 47 کا جھوٹا بیانیہ ختم ہو جانا چاہیے، یہ لوگ وہ چورن بیچ رہے ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام اخبارات کی سرخیاں ہیں کہ رحیم یار خان میں الیکشن شفاف تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں باز گشت ہے کہ کوئی آئینی ترامیم لائی جارہی ہے:سینیٹر شبلی فراز