وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آر او پلانٹ کی بحالی کیلئے 434.109 ملین روپے کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کی جانب سے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434.109 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے، سندھ کابینہ اجلاس میں 29 نکات اور 1.5 ایم جی ڈی اسلام کوٹ میں آر او پلانٹ کی بحالی پر غور کیا گیا، سندھ کابینہ کو متعلقہ حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آر او پلانٹ اسلام کوٹ کے لیے بہت اہم ہے، بعد ازاں سندھ کابینہ نے آر او پلانٹ کی بحالی کے لیے 434.109 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر او پلانٹ کے لیے فوری فنڈز جاری کیے جائیں، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمینٹ کو ہدایت کی کہ 3 ماہ کے اندر آر او پلانٹ شروع کیا جائے گا۔ سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران سندھ آئی ٹی کمپنی بنانے اور کیڈٹ کالج ککڑ پاکستان نیوی کو دینے کی منظوری دی گئی۔
خیال رہے کہ کیڈٹ کالج ککڑ 104 ایکڑوں پر ضلع دادو میں قائم کیا گیا ہے۔