آئینی ترامیم: فضل الرحمان کا حکومت کا ساتھ دینےسے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رات گئے قانونی ٹیم کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے تعاون مانگ لیا اور حکومت میں شامل ہونے کی پھر دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا جس پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہمارے پاس آئینی مسودہ آ جائے تو ہی سوچ بیچار کر سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ججز کی مدت ملازمت یا تعداد بڑھانے پر حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے جبکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینےکا کہا
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی گئی تھیں جس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی، تاہم گزشتہ روز جے یو آئی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو واضح پیغام دیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قانون سازی میں نہ لیا جائے، جو رکن بھی آئینی ترامیم کا حصہ بنے گا اس کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔