(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج نے مخصوص نشستوں کےکیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت طلب کیے جانے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ دینے والے 8ججوں نے وضاحت میں کہا ہے کہ 12 جولائی کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں ہے، سپریم کورٹ کا 12 جولائی کا شارٹ آرڈر بہت واضح ہے اور الیکشن کمیشن نے اس حکم کو غیر ضروری طور پر پیچیدہ بنایا ہے،الیکشن کمیشن وضاحت کے نام پر اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر سکتا،
وضاحت کی درخواست عدالتی فیصلےپر عملدرآمد کے راستے میں رکاوٹ ہے،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے،الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست درست نہیں، الیکشن کمیشن نے خود بیرسٹر گوہر کو پارٹی چیئرمین تسلیم کیا۔