موٹاپے کی شکار حاملہ خواتین کے بچوں میں دل اور ذیابیطس کے مسائل کا خطرہ

Sep 14, 2024 | 18:15:PM

(ویب ڈیسک) موٹاپے کے شکار ماؤں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو بالغ ہونے پر صحت کے سنگین مسائل جیسے دل کے امراض اور ذیابیطس کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ حمل کے دوران ماں کی صحت، خاص طور پر موٹاپے، کا بچے کی طویل المدتی صحت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔

جرنل آف فزیالوجی میں کی ایک تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران زیادہ چکنائی اور شکر والی غذا جنین کے دل میں ایک اہم تھائیرائیڈ ہارمون کو متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی نشوونما پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق چاہے بچے کی پیدائش کے وقت وزن اوسط ہو، لیکن مستقبل میں ایسے بچے انسولین کے خلاف مزاحمت  پیدا کر سکتے ہیں، جو آگے چل کر ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے محققین نے زیادہ چکنائی اور شکر والی خوراک کے جنین کے ٹشوز پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے، اس غذا اور دل کی صحت میں خرابی کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت کیا ہے۔

 

مزیدخبریں