(24نیوز)لاہور کی فیملی کورٹ نے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔
اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی خلع کی درخواست پر فیملی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران انہوں نے بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں اور عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے ،عدالت نے عائشہ جہانزیب کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی، عدالت نے قرار دیا کہ بچوں کی گارڈین شپ مشترکہ رہے گی۔
عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ سابق شوہرحارث کی فیملی کے بزرگوں کے ساتھ سیٹلمنٹ ہوئی جس کے بعد تشدد کرنے کے مقدمے میں بیان دیا، میری سابق شوہرسے صلح نہیں ہوئی ایک معاہدہ ہوا جس کے بعد خلع کی ڈگری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سولو ڈائننگ کیا ہے اور اس کے بڑھتے رحجان کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ جانئے