ایشا دیول کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ، اداکارہ نے ملزم کا کیا حشرکیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا کی بیٹی اور سنی دیول کی بہن ایشا دیول نے اپنے ساتھ ہونے والی ایک نازیبا حرکت کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نازیبا حرکت کرنے والے ایک شخص کو کیسے سبق سکھایا۔
حال ہی میں ایشا دیول نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکے کی جہاں انھوں نے ایک تکلیف دہ واقعہ سنایا جو کہ 2005 میں پونے میں ان کی فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پیش آیا، ایشا دیول نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک شخص کو ہراساں کرنے پر سرعام تھپڑ مارا تھا۔ایک شو میں شریک ہوتے ہوئے انہوں نے کہا یہ واقعہ فلم ”دس“ کے پریمیئر کے دوران پونے میں پیش آیا جس میں سنجے دت، سنیل شیٹی، زید خان اور ابھیشیک بچن تھے، پریمیئر میں ہم بھیڑ سے گزر رہے تھے، تمام فنکار ایک ایک کر کے اندر داخل ہو رہے تھے، جب میں اندر داخل ہوئی تو میرے ارد گرد بھی بہت سے بڑے اور مضبوط باؤنسر تھے لیکن اس کے باوجود بھیڑ میں سے ایک شخص نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا، مجھے کچھ ہوا اور میرا فوری ردعمل یہ تھا کہ میں نے اس شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھیڑ سے باہر نکالا اور اسے تھپڑ دے مار ا۔