لاہور: رکشہ ڈرائیور کے ساتھ سیٹ پر بچوں کو بٹھانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے لاہور میں رکشہ ڈرائیور کی سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے اور رکشے کی سائیڈز پر بیگ لٹکانے پر پابندی عائد کردی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر 251 وارڈنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، احکامات جاری ہونے کے بعد سکول وینز ، رکشوں ، بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔
دوسری جانب شہر لاہور کے محض چند ہی سکولز کے باہر ٹریفک پولیس کے وارڈنز موجود ہیں جبکہ بیشتر سکولز کے باہر وارڈنز ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں، سکول وینز اور رکشے قانون کی دھجیاں اڑاتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ سی ٹی او لاہور نے گزارش کی ہے کہ عوام ایسے رکشوں اور ویگینز کی نشاندہی کریں تاکہ ٹریفک پولیس ان کیخلاف کارروائی کرسکے۔