آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔
کابینہ کی منظوری کے بعد بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری لی جائے گی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے 11 اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔