پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

Sep 14, 2024 | 22:32:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے آج صبح شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی جس کے بعد اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔

سنگجانی جلسے میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، اسے قبل عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ تھانہ نون میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی،اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو جواب دینا ہے،یونس خان بھی پھٹ پڑے
 

مزیدخبریں