امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کے بعد افغان صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Apr 15, 2021 | 00:22:AM
امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کے بعد افغان صدر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان فورسز امریکی مدد کے بغیر بھی اپنے ملک اور لوگوں کی حفاظت کر سکتی ہیں۔
 اشرف غنی نے 11ستمبر تک تمام امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کو سراہا۔انکا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اقتدار کی پر امن منتقلی کیلئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 11 ستمبر2021 تک اپنی فوج افغانستان سے نکال لے گا۔اس سے قبل امریکی حکومت کی جانب سے انخلا کیلئے مئی کے مہینے کا کہا گیا تھا تاہم امریکی صدر جوبائیڈن نے حکومت سنبھالنے کے بعد دی گئی اس ڈیڈ لائن کو ملتوی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں اپنے اہداف مکمل کرلئے۔۔۔ جوبائیڈن کا افغانستان سے امرکی فوج کے انخلا کااعلان