لاہور میں ا کبری منڈی اور دکانوں سے چینی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور میں چینی کا بحران شدت اختیارکرگیا، اکبری منڈی کے بعد ڈیپارٹمنٹل اسٹورز،عا م دکانوں پر بھی دستیاب نہیں۔روزہ دا ر حصو ل کے لئے خوار،
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت چینی کی دستیابی فوری ممکن بنائے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چینی بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے اور اکبری منڈی سےچینی نہ ملنے پر جنرل اسٹور مالکان خالی ہاتھ واپس آرہے ہیں، دکانداروں کا کہنا ہےکہ جب منڈی سے چینی نہیں مل رہی تو گاہکوں کوکہاں سے دیں۔اور تو اور یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے دو کلو چینی کے لیے 1500 روپے کا دیگر سامان خریدنا لازم قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیؒں:غیر معروف بھارتی اداکار کی فلم کو نیٹ فلیکس نے تاریخ کے سب سے مہنگے داموں خرید لیا