(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ شہبازشریف کسی ڈیل کے تحت باہرآئے ہیں، نیب نے شہبازشریف کی ضمانت کی بھرپور مخالفت کی تھی شہباز شریف کیخلاف گواہان کابیانات انہیں ملزم نہیں ٹھہراتے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کیس سے متعلق شکوک وشبہات پیداہوئے انصاف صرف ہونانہیں ہوتے ہوئے نظر بھی آناچاہیے شہبازشریف اورحمزہ شہبازپرایک ہی کیس ہے، شہبازشریف پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔
ان کاکہناتھاکہ یوسف رضاگیلانی کواپنا اپوزیشن لیڈر سینیٹ نہیں مانتا، گیلانی قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں، ایشوز ٹو ایشوز اپوزیشن لیڈر کے ساتھ چلیں گے۔
سینیٹر نے کہا کہ دکھ اس بات کاہواکہ یوسف گیلانی کیلئے بطور سینیٹر ووٹ مانگاگیاتھا، مجھے اس دن بھی کہہ دیا جاتا کہ آپ یوسف گیلانی کو ووٹ نہ دیں اگر اعظم نذیر تارڑ پر اعتراض تھا تو ن لیگ سے کسی اور کو منتخب کیا جاتا، ان کاکہناتھا کہ پی پی کامو¿قف یہ تھاکہ اعظم تارڑقبول نہیں لہٰذاگیلانی کو بنا دیتے ہیں، صادق سنجرانی نے کہاتھااپوزیشن لیڈر کیلئے دیر ہو رہی ہے تو 4،5 لوگ ہم دیتے ہیں، میں نے صادق سنجرانی کی اس بات کولائٹرموڈمیں لیاتھا۔
شہبازشریف کسی ڈیل کے تحت باہرنہیں آئے بلکہ۔۔۔ن لیگ کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وجہ بتادی
Apr 15, 2021 | 00:38:AM