ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!

Apr 15, 2021 | 08:55:AM
ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!
کیپشن: کورونا ویکسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس انفیکشن کے تیز رفتار پھیلاؤ کے درمیان ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پورمیں اینٹی کووڈ ویکسین کے 320 خوراک کو چوری کرلیا گیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویکسین چوری کا یہ واقعہ جے پور کے ایک ہسپتال میں پیش آیا جس کے بعد حکام نے ایک فوجداری مقدمہ درج کرلیا۔ بتایاگیا ہے کہ شاستری نگر میں واقع کنواٹیا گورنمنٹ ہاسپٹل سے بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی 320 خوراکیں غائب ہوگئیں۔ ہسپتال کے حکام نے جے پور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کو چوری کے بارے میں اطلاع دی جس کے بعد  بدھ کے روز ایک ایف آئی آر کا اندراج عمل میں آیا۔ جے پور کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نروتم شرما نے بتایا کہ انہیں کل رات ویکسین کی چوری  کا پتہ چلا۔ اُنہیں اس پر تعجب ہوا۔ اِس سلسلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایل ہرش وردھن نے اِس معاملہ میں محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کیساتھ امریکہ میں کیاہوا؟