شہزادہ ہیری کی وجہ سے ملکہ برطانیہ نے شاہی روایت بدل ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملکہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کا کوئی فرد فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا۔ اس عمل سے عوام میں شاہی خاندان کے متحد ہونے کا پیغام دیا جا سکے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی وجہ سے ملکہ برطانیہ نے شاہی روایت کو بدل ڈالا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کا کوئی فرد فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری سے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد اعزازی فوجی عہدے واپس لے لئے گئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کرپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہی گھرانے کے تمام افراد یونیفارم کی روایت کے برخلاف سوگ کا لباس پہنیں گے تاکہ عوام میں متحد ہونے کا پیغام دیا جاسکے۔پہلے کے پروگرام کے مطابق صرف 8شاہی افراد نے پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کرنا تھی لیکن اب 30سوگوار شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!