فارن فنڈنگ کیس : سپریم کورٹ میں سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

Apr 15, 2021 | 10:48:AM

 (24نیوز)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت عمران خان کے وکیل کی علالت کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی. اکبر ایس باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں احتساب کیلئے پیش کرتے تو آج دوسروں کا بھی احتساب کرسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف فارن فنڈنگ سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے وکیل کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور سماعت ملتوی کی درخواست دے چکے ہیں. عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل کی علالت کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان نے میری تحریک انصاف کی ممبر شپ چیلنج کیا ہے ہر عدالت اور فورم نے میرے حق میں فیصلہ دیا, فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان پانچ سال سے تاخیری حربے اور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں. اگر عمران خان خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے تو آج جہانگیر ترین ہو یا خسرو بختیار سب کا احتساب بلا امتیاز کر سکتے تھے۔

اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کو گیارہ بانی افراد کی مشترکہ جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی عمران خان کے نام سے رجسٹرڈ نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

مزیدخبریں