(24نیوز)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہےکہ رٹ آف دی اسٹیٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا،اس دوران زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں امدادی چیک اور پھول پیش کیے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے ہیرو ہیں، زخمی اہلکاروں کی ویلفئیر اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو زخمی اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پرعیادت کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی کا پولیس اہلکاروں کی ویکلی آف سے متعلق اہم اقدام