(24نیوز)کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد ہے،جنوب مغرب سے 14کلو میٹر فی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آگے بڑھنے کا واحد راستہ آئین کی بالادستی ہے: بلاول بھٹو