اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فردِ جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کو سندھ میں بڑی پریشانی کا سامنا۔۔ میرپور ماتھیلو کورٹ نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کو کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں میرپور ماتھیلو کورٹ میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 2019میں کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمے میں حلیم عادل شیخ پر فردجرم عائد کردی تاہم اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا میرےخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیاہے۔عدالت نے مدعی پولیس افسر کی عدم پیشی پرسماعت26 مئی تک ملتوی کردی۔
یاد رہے ضمنی انتخابات کےموقع پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا ، 2سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھے گئے مقدمے کو حالیہ گرفتاری کےبعدظاہرکیا گیا اور کراچی میں حلیم عادل کی گرفتاری کے دوران گھوٹکی مقدمے بھی گرفتاری ظاہر کی گئی۔
واضح رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی کی مقامی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی اور کمرہ عدالت میں موجود حلیم عادل شیخ اور سمیر شیخ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔