(24نیوز)سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کی علالت کے باعث کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی گئی، خورشید شاہ کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس بھی 4 مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
نیب وکیل نے بتایا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سخت بیمار ہیں,نئے پراسیکیوٹر کو کیس تیار کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ضمانت کا معاملہ ہے زیادہ التوا نہیں دے سکتے,جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کی جائے : مریم نواز