توشہ خانہ ریفرنس، زرداری اور گیلانی کی حاضری سے استشنیٰ  کی درخواستیں منظور

Apr 15, 2021 | 12:06:PM
توشہ خانہ ریفرنس، زرداری اور گیلانی کی حاضری سے استشنیٰ  کی درخواستیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے آصف علی زرداری،  یوسف رضا گیلانی اور عبد الغنی مجید کی حاضری سے استشنیٰ  کی درخواستیں منظور کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت احتساب کورٹ کے جج اصغر علی کی عدالت میں ہوئی۔  عدالت نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور عبد الغنی مجید کی حاضری سے استشنی کی درخواستیں منظور کرلیں۔ سماعت کے موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معمول کے کیسز کا التواء 16 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ جج اصغر علی نے کہا ہے کہ ہمیں حکم ہے کہ کام آدھا کر دیں، اگر چھ کیسز سنتے ہیں تو تین کر دیں۔ وکیل جاوید یونس عدالت سے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں تو قتل کے مقدمات کی سماعت بھی موخر کر دی گئی ہے، احتساب عدالت کے جج  نے کہا کہ تھوڑی سی جرح رہ گئی ہے وہ مکمل کر لیں۔ جس پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے جواب دیا کہ میں آئندہ سماعت پر جرح کر لوں گا،ہائیکورٹ میں کیس لگا ہے ڈویژن بنچ کی سماعت آج کل گیارہ بجے ہوتی ہے۔عدالت نے ریفرنس پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بھی ممکن ہے ۔۔اب کورونا ویکسین بھی چوری ہونی لگی۔۔۔!