فرانس کی اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

Apr 15, 2021 | 13:32:PM

(24نیوز)فرانس نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کی گئی۔

عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری  میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے نے بھی  پاکستان چھوڑنے کے پیغام کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک  کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں۔ اب تک 2 پولیس اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے بیشترشہروں میں صورتحال کو کنٹرو ل کرلیا ہے۔ کراچی،اسلام آباد ،لاہور سمیت متعدد شہروں میں دھرنے ختم اور ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔ تاہم چند ایک مقامات پر مظاہرین نے اب بھی سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں