بیک ڈور رابطے شروع۔۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماﺅ ں کو جہانگیر ترین کیخلاف بیان بازی سے روکدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دو دوستوں میں دوستی کی کوششیں تیز۔جہانگیر ترین کے معاملے پر بیک ڈور رابطوں کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔حکومتی ارکان کی خواہش ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے۔
وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند عمران خان نے پارٹی رہنما ؤں کو جہانگیر ترین معاملے پر بیان بازی سے روکدیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو ضمانت کے طور پر ریلیف مل سکتا ہے تاہم جہانگیر ترین عدالتوں میں اپنا دفاع جاری رکھیں گے، قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہم خیال گروپ بھی آئندہ دنوں میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ جہانگیرترین اور بیٹا علی ترین اس وقت منی لانڈرنگ اور چینی بحران سے متعلق کیسز کا سامنا کر رہے ہیں جس پر جہانگیر ترین حکومت سے ناراض ہیں اور وہ اپنی ناراضی کا سیاسی پاور شو دکھا کر اظہار کر چکے ہیں۔تقریباً30ارکان اسمبلی ان کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دےدی