(24 نیوز) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع کر دی۔ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے شہباز شریف کو پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مئی تک توسیع کردی۔ حمزہ شہباز کمر کی شدید تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔