مذہبی جماعت کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کی تیاری

Apr 15, 2021 | 16:29:PM
مذہبی جماعت کے سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دے دیا گیا۔ لاہور پولیس نے دو سو سے زائد سرگرم کارکنوں کی لسٹیں تیار کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سادہ کپڑوں میں سی آئی اے کے چھاپوں کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد ایک سو پچیس رہی۔ سب سے زیادہ پولیس اہلکاروں پر تشدد سول لائنز ڈویڑن کے مظاہرین نے کیا۔ سول لائنز میں ایک شہید جبکہ زخمیوں کی تعداد 52 ہے۔
کینٹ ڈویژن میں زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی تعداد 20 ہو گئی۔ کینٹ ڈویژن میں ایس ایچ آو¿ ڈیفنس، ایس ایچ آو مناواں سمیت 20 اہلکار، ماڈل ٹائون ڈویڑن میں اٹھارہ، اقبال ٹائون ڈویڑن میں ایس ایچ آو مسلم ٹاون، ایس ایچ آو ملت پارک سمیت 14 جوان زخمی ہیں۔ سٹی ڈویژن میں ایک شہید اور 12 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جبکہ صدر ڈویژن میں اب تک نو افسر و اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
املاک میں تھانہ نارتھ کینٹ کی گاڑی جلانے سمیت متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ پندرہ اینٹی رائیٹ اہلکاروں کے سامان کو بھی آگ لگائی گئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اب تک 141 تحریک لبیک کے مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 
حکومت کی جانب سے پرتشدد واقعات اور احتجاج کی آڑ میں سرکاری و نجی املاک پر حملوں کے بعد تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پابندی عائد کرنے کے حوالے سے متعلق وزارت داخلہ نے سمری تیار کر لی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے بھی تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ