(24نیوز)مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر کا کہناہے کہ کچھ لوگ ذاتی مفادکی خاطراحتساب کرنےوالوں کودھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کاپتاچلتاہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ رائیونڈمعاملے میں حکومت کی زمین جعلی چٹھی پرکسی کے نام ٹرانسفرہوئی،جب چوری پکڑی گئی توواپس سرکارکے نام منتقل کردی گئی، اعتراض کےلئے عدالت موجودہے۔شہزاداکبر نے کہاکہ یہ کام محکمہ مال پنجاب کاہے لیکن نکی مریم کواس میں بھی شہزاداکبرنظرآتاہے،اب آگے ہونے والی گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا اعلان