نیازی صاحب ہمت ہے توجاتی امرا کو گرا کر دکھائو ،مسلم لیگ ن

Apr 15, 2021 | 17:53:PM
نیازی صاحب ہمت ہے توجاتی امرا کو گرا کر دکھائو ،مسلم لیگ ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی صاحب شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے ، رائے ونڈ کی اراضی 92 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے ،تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ غنڈے بدمعاش ٹولے نے تین ماہ سے بورڈ آف ریونیو اور رائے ونڈ میں جاتی امراءپر فوکس کیا ہوا ہے ،یہ چاہتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں شریف برادران کے رائے ونڈ کے گھر کو گرایا جائے ،ظالم و جابر کا ہاتھ نہیں روکیں گے بلکہ توڑ دینگے ،بورڈ آف ریونیو میں ریکارڈ کو تبدیل کروایا گیا ، عدالت نے گھر گرانے کا راستہ روکدیا وگرنہ انہوں نے رات کو پورا پروگرام بنالیاگیاتھا۔
 مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال پہلے نااہل چور کرپٹ اوربدمعاش ملک پر مسلط ہوئے، تین سال میں ہر وہ حرکت ہوئی جو گھٹیا کھلنڈرے کرتے ہیں، تین سال پہلے سلیکٹڈ وزیر اعظم مسلط کیاگیا، وزیر اعظم نالائق جھوٹا تو تھا لیکن اتنا نیچ ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔جس طرح پریذائیڈنگ آفیسر کو یر غمال بنایا گیا اسی طرح تین ماہ سے حکومت نے سازش کر کے بورڈ آف ریونیو کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،اے سی ڈی سی سمیت پنجاب کی مشینری کو یرغمال بنایا گیا تاکہ شریف خاندان کے گھر کے انتقال میں ردوبدل کیاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگادی  لیکن محکمہ لینڈ ریونیو نے انکار کیا کہ شریف خاندان کا گھر ریاست کی زمین پر بنایا گیا ہے۔ اس حکومت میں لوگوں کے گھر رات کے اندھیرے میں تباہ کئے جاتے ہیں۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ میں دن دیہاڑے کمیشن کھاتے پکڑے گئے تو انہیں پنجاب میں لگا دیاگیا، افسروں نے انکار کر دیا کہ شریف فیملی کے گھر کے کاغذات میں ردوبدل نہیں ہو سکتی، آج شہزاد اکبر نے پٹواریوں کو یرغمال بنایاہواہے،پرویز مشرف دور میں بھی شریف خاندان کے گھر پر کسی نے حملہ نہیں کیا، بغض نوازشریف شہبازشریف میں عمران خان نیچ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، کوئی شرم کریں کوئی حیا کریں ،آپ بغض نواز،شہباز میں حد سے نیچے گر گئے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کس کے فارم ہاﺅس میں بیٹھ کر کاغذات میں تبدیلی کی گئی اور لینڈ ریونیو کے افسران کو یرغمال بنایاگیا، جعل سازی ٹمپرنگ سازی خفیہ طریقے سے کی گئی ،شریف فیملی کو کوئی نوٹس نہیں دیاگیا، راتوں رات انتقال تبدیل کروایا گیا اور یہ منصوبہ بنایا گیا کہ گھروں کوتباہ کرنا ہے، رائے ونڈ گھر گرانے کےلئے وہ انتقال بدلا جو نواز شریف کی مرحوم والدہ کا گھر ہے ،موضع کا انتقال بدلا جو ان کا گھٹیا پن ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان حوصلہ رکھنا ،آپ ٹاﺅٹ بورڈ آف ریونیو کے آفیسر کو وزیر اعظم ہاﺅس میں بلایا ،آپ نے پٹواریوں سے ریکارڈ تو بدلا لیکن شریف خاندان کے پاس جو ریکارڈ ہے اسے کون بدلے گا، تنبیہ ہے کہ شریف برادران کے گھر کی طرف دیکھنے کی بھی جرات نہ کرنا ،یہ زمان پارک کا گھر نہیں جو کرپشن سے بنایاگیا ہو،یہ تین بار کے وزیر اعظم کا گھر ہے اورتمام دستاویزات عدالت میں جمع کروانے کے بعد حکم امتناعی مل گیا ہے ۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جعلی فردیں بناکر شمیم اختر کے بجائے حکومت پنجاب کا نام لکھا جارہاہے، کمروں میں بند کرکے ڈرا دھمکا کر افسروں سے کاغذات میں ترمیم کروائی گئی،حکم امتناعی میں کہاگیا کہ گھر کا سٹیٹس برقرار رہے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ گھناﺅنی سازش تب کی گئی جب ڈسکہ نوشہرہ میں خوب پٹے، حکومت ہر محاذ پرشکست کو ذاتی لڑائی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر برطانیہ اور پاکستان کی عدالتوں میں ذلیل ہورہاہے ،عزت آنے جانے کی چیز ہے بندہ شہزاد اکبر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کی طرف اٹھنے والے ہاتھ کو توڑنا جانتے ہیں، اگر سمجھتے ہیں آپ قانون سے ماورا ہیں اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، شریف خاندان گھر کی ملکیت شمیم اختر کے نام ہے ہمارا انتقال نہیں بلکہ وراثت کاانتقال توڑا گیا،گھر کے حوالے سے شریف فیملی کو ایک بار بھی نوٹس نہیں دیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ کے نام پر جو ہسپتال بنا ہے اس کی زمین نوازشریف کی دی ہوئی ہے جومشینری امپورٹ ہوئی اسے نوازشریف نے ٹیکس فری کیا ،آج وہ ان کے گھر کے انتقال کو تبدیل کررہاہے جو نوازشریف کی والدہ کاگھر ہے۔  انہوں نے کہا کہ ندیم بابر کو پتلی گلی سے باہر بھیجا گیا ،عام کیانی نے ادویات میں غبن کیا اسے پارٹی میں عہدہ دیدیا۔چینی کی ایکسپورٹ کی عمران خان اور عثمان بزدار نے اجازت دی اب کون نوٹس لے گا، چینی کے غبن میں نیب انکوائری کروائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں :تین گنیز ریکارڈ ہولڈر لڑکی کے بال کیوں کٹے؟