(24نیوز )بھارت میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث دہلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کا کہنا تھا کہ کورونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانےکافیصلہ کیاہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی دلی میں شاپنگ مالز، جم، اسپاز، آڈیٹوریم بند رہیں گے جبکہ ویک اینڈ کرفیو کے وران ضروری خدمات جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی کیلئے ریفرنس دائر کرنیکا اعلان