(24 نیوز)ایک اور رکن اسمبلی جہانگیر ترین کے کیمپ میں جا پہنچے ۔ لالہ موسی سے تحریک انصاف کے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطا بق سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ ان کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔
یہ بھی پڑھیؒں:سونا پھر آسمان پر جا پہنچا۔۔