حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک اور طویل القامت مجسمے کی تعمیر

Apr 15, 2021 | 19:29:PM

  (24نیوز )برازیل میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک اور طویل القامت مجسمے کی تعمیر جاری ہے جو شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب مجسمے سے بھی بڑا ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب حضرت عیسی علیہ السلام کا یہ مجسمہ دنیا بھر میں اس کی پہچان ہے، شہر کے بلند ترین پہاڑ کورکوواڈو پر نصب اس مجسمے کی قامت لگ بھگ 125 فٹ ہے۔
 1930 میں نصب کیے جانے والے اس مجسمے کو اقوام متحدہ نے آرٹ کا سب سے بڑا شاہکار اور ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے جبکہ برازیل کے لوگ اسے دنیا کا ساتواں عجوبہ قرار دیتے ہیں۔اب برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کا ایک اور مجسمہ تیار کیا جارہا ہے جو ریو میں نصب مجسمے سے بھی طویل القامت ہوگا۔ نئے مجسمے کی اونچائی تقریبا 141 فٹ ہوگی۔یہ دنیا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تیسرا سب سے بڑا مجسمہ ہوگا۔اس مجسمے کی تعمیر سنہ 2019 میں شرع کی گئی تھی اور یہ تیزی سے اپنی تکمیل کی جانب جارہا ہے۔ مجسمے کے سینے میں شیشے کی کھڑکی دی جائے گی تاکہ یہاں سے باہر کا نظارہ کیا جاسکے۔ اس میں اسٹیل فریم استعمال کیا جارہا ہے۔
مجسمے کے سر کا وزن 40 ٹن ہے جسے بنانے میں لگ بھگ 3 ماہ کا وقت لگا ہے، مجسمے میں ایک لفٹ بھی لگائی جائے گی۔برازیل میں حضرت عیسی کے دونوں مجسموں کو اس انداز میں نصب کیا گیا ہے کہ اس کا رخ شہر کی جانب ہے۔ 
پہلے مجسمے کا نام کرائسٹ دا ری ڈیمر (نجات دہندہ)ہے جبکہ نئے مجسمے کو کرائسٹ دا پروٹیکٹر (محافظ)کا نام دیا گیا ہے۔ریو میں نصب مجسمے کے بارے میں یہاں کے لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام شہر کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وہ اس شہر کو قدرتی آفات سے بچائے ہوئے ہیں۔کچھ لوگوں کا اس بات پر بھی یقین ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک دن اسی مقام پر نمودار ہوں گے۔ مجسمے کے نیچے ایک چرچ بھی قائم ہے جہاں آنے والے لوگ عبادت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار۔۔پابندی لگ گئی۔۔ نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں