پنجاب پولیس کے 6 اعلیٰ افسروں کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی جی پنجاب کے حکم پر 6 افسروں کو تبدیل کردیا گیا۔ ثنااللہ خان ڈی ایس پی لیگل لاہورتعینات۔
تفصیلات کے مطابق محمدارشاد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد ،مجاہداقبال اور مظہرفاروق کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد ،ریاض شاہد کو ایس ڈی پی اوپتوکی قصور تعینات کردیا گیا۔
نصراللہ وڑائچ کو ڈی ایس پی لیگل پی ٹی سی ملتان تعینات جبکہ آئی جی پنجاب نے ایس ایس ایم ٹی منتظر مہدی کوایس ایس پی ٹیلی کی خالی سیٹ کا اضافی چارج دے دیا۔
واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ رٹ آف دی اسٹیٹ برقرار رکھنے پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور زخمی ہونے والے افسران و اہلکار پنجاب پولیس کے ہیرو ہیں، زخمی اہلکاروں کی ویلفیئر اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو زخمی اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پرعیادت کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، اذان پرپابندی لگا دی