(24 نیوز)پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں نئے کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال سولر توانائی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ نئے کالج ، یونیورسٹیاں اور ہسپتالو کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے قیام کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی ۔
نئے کالجزاور یونیورسٹیاں وغیرہ سولر انرجی پر منتقل کرنے سے 45فیصد تک بچت ممکن ہوگی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کے قیام کی اصولی منظوری پہلی مرتبہ کاسمیٹکس کی معیار،تیاری اوردیگر امور کو ریگو لیٹ کیا جاسکے گا۔ پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کی منظوری حافظ آباد میں نیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔
ضلع خوشاب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا ،ضلع فیصل آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا ۔ضلع بہاولپورآر ایچ سی اوچ شریف کو 60 بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا۔ ضلع قصورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کے قیام کی منظوری، 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔
ضلع قصورچونیاں ہسپتال میں 13 کروڑ روپے کی لاگت سے سرجری وارڈ بنایا جائے گا ۔ضلع گجرات لالہ موسی ہسپتال میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی وارڈ بنے گا ۔ضلع گجرات تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں 19 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ ہوگا۔ ضلع گوجرانوالہ منچن آباد کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 37 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاو¿سنگ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، اذان پرپابندی لگا دی
پنجاب میں نئے کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال سولر توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ
Apr 15, 2021 | 20:18:PM