عالمی منڈی میں چینی کی قیمت کم ہونے لگی

Apr 15, 2021 | 20:35:PM
عالمی منڈی میں چینی کی قیمت کم ہونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹریڈنگ کارپوریشن کو 85 روپے فی کلو پر چینی کی بولی موصول ہوگئی، ٹریڈنگ کارپوریشن نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کھول دیا ، ٹی سی پی کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 24 ڈالر فی ٹن کم ریٹ پر بولی موصول ہوئی۔

وزارت تجارت کے مطابق کے مطابق ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 520.20 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی ۔ الخلیج گروپ نے سب سے کم بولی دی۔ ٹی سی پی کو موصول بولیوں کا جائزہ لیا جارہاہے۔ آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن ملی تھی۔
 ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر دیا گیا تھا ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل دو ٹینڈر منسوخ کرچکا ۔ مہنگی بولی کے باعث چینی کی درآمد کے ٹینڈرز منسوخ کئے گئے تھے ۔ واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان 3 لاکھ ٹن خام چینی درآمد کرنے سے حکومت کو انکار کرچکے۔ وفاقی حکومت نے جنوری 2021 میں 8 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی، سرکاری سطح پر 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ۔ شوگر ملز مالکان کے ذریعے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نئے کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال سولر توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ