تحریک لبیک پر پابندی ۔۔۔ نوٹیفکیشن سرکاری افسر کے نام کے بغیر جاری

Apr 15, 2021 | 20:55:PM
تحریک لبیک پر پابندی ۔۔۔ نوٹیفکیشن سرکاری افسر کے نام کے بغیر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن خوف کے باعث اورمعاملے کی حساسیت کے پیش نظر سرکاری افسر کے نام کے بغیر جاری کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا،وزیراعظم پاکستان اور کابینہ سے سمری کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر بیورو کریسی نے محتاط انداز اپناتے ہوئے نوٹیفکیشن سرکاری افسر کے نام کے بغیر جاری کیا۔
نوٹیفکیشن پر ڈپٹی سیکرٹری لا لکھ کر دستخط کر دیئے گئے، ڈپٹی سیکرٹری لا نے صرف دستخط کئے، نوٹیفکیشن میں نام نہیں لکھا ،ذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری افسر کا یہ انداز غیر معمولی ہے۔
یاد رہے کہ بیورو کریسی نوٹیفکیشن جاری کرنے والے افسر کے نام کا اندراج لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں چینی کی قیمت کم ہونے لگی