فرانسیسی سفارتخانے کے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت بارے آگاہ ہیں،ترجمان دفترخارجہ

Apr 15, 2021 | 21:08:PM

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے ایڈوائزری کے بارے میں آگاہ ہیں، یہ اقدام فرانسیسی سفارتخانے نے حالات کا جائزہ لیکر اپنے طور پر کیاہے۔
 ترجمان کا کہناہے کہ امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، حکومتی سطح پر ہم جان اور مال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنجیدہ نوعیت کے خطرات کے باعث ایڈوائزری جاری کی گئی۔

 عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایڈوائزری  میں کہا گیا ہےکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر پاکستان چھوڑ دیں۔دوسری جانب فرانسیسی سفارتخانے نے بھی  پاکستان چھوڑنے کے پیغام کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پر پابندی ۔۔۔ نوٹیفکیشن سرکاری افسر کے نام کے بغیر جاری

مزیدخبریں