لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

Apr 15, 2021 | 21:16:PM
لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک لبیک پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل فون اور سروس محکمہ داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن، مون مارکیٹ، یتیم خانہ اور سمن آباد کے علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیم موڑ، بند روڈ، بکر منڈی اور نواح کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش مذہبی جماعت کے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام اور اداروں و پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کےلئے کی گئی ہو۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سفارتخانے کے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت بارے آگاہ ہیں،ترجمان دفترخارجہ

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: