فرانسیسی سفیر کو نکالنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں کرینگے، شیخ رشید

Apr 15, 2021 | 21:24:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔لاہوریتیم خانہ چوک کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم نے اشتعال انگیزی ختم ہونے پر سکھ کا سانس لیا ، پاکستان میں مسئلے پیدا کرنے کیلئے کسی صورت پر تیار نہیں ۔ فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں۔وزیراعظم سے زخمیوں کو امداد دینے کا کہا ہے ۔ اس بجٹ میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے سڑکیں کھلوائی اور امن بحال رکھا ۔ملک میں امن کے لئے پولیس جوا نوں نے قربانیاں دیں 580 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔30 گاڑیاں جلی ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقو ں میں سروس معطل کردی گئی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، موبائل فون اور سروس محکمہ داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن، مون مارکیٹ، یتیم خانہ اور سمن آباد کے علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق سکیم موڑ، بند روڈ، بکر منڈی اور نواح کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش مذہبی جماعت کے پرتشدد مظاہروں کی روک تھام اور اداروں و پولیس اہلکاروں پر تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کےلئے کی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

مزیدخبریں