کلرکوں نے دما دم مست قلندر کا اعلان کر دیا

Apr 15, 2021 | 21:36:PM

 (24نیوز)ا یپکا نے مطالبات منظور نہ ہونے پر رمضان میں احتجاج کی کال دے دی،صوبائی حکومت نے اب دوباروعدہ خلافی کی تو رمضان میں دما دم مست قلندر ہوگا۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،سرپرست احمدنوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم اوردیگرذمہ داران نے کہاہے کہ صوبائی حکومتیں ملازمین کے مطالبات منظورکرنے کی بجائے ان پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے جائز مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
 انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین مرکزی و صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی قیادت میں متحد ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔چوہدری عبدالعزیز بھٹی نے کہاکہ مرکزی صدر حاجی محمدارشاد چوہدری مکمل دیانتدار، بھروسہ مند، منصف مزاج، مضبوط کردار اور اعلیٰ اخلاقی کردار کے مالک ہیں۔اوربطور قائد اپنے اختیار ات کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے مقاصد کے حصول اور پورے پاکستان کے تمام تر سرکاری ملازمین کی بہبود کے لئے مخلصانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان و پنجاب پورے پاکستان کے سرکاری ملازمین اور ایپکا ایسوسی ایشن کے لئے جس بات اور جس چیز پر پکا یقین رکھتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سخت سے سخت مشکل وقت میں بھی سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کوشاں رہے ہیں چاہے وہ جون جولائی کی سخت ترین گرمی ہو یا پاکستان بھر کے دفاعی اداروں کی طرف سے کئے گئے تشدد اور ایف آئی آر کی صورت ہو اس سے نہ ہٹے ہیں۔ بطور نڈر لیڈر بلا خوف و خطر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے کام کرتے رہے ہیں جس کی بہترین مثالوں میں سے چندتنخواہوں میں واضح اضافہ، ٹائم سکیل پرہوموشن (درجہ چہارملازمین و سکیل 5 سے سکیل 15 کے ملازمین) اپ گریڈیشن، درجہ چہارم کے ملازمین کی فلاح سر فہرست ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے تمام شاہینوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جو ہر مشکل وقت میں تمام تر سرکاری ملازمین کی فلاح کے لئے اپنی مخلصانہ کاوشوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کے ایک اور رکن قو می اسمبلی جہانگیر ترین کے کیمپ میں جا پہنچے

مزیدخبریں