تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد تنظیم کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک لبیک کے مرکزی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثے منجمد کئے جانے کی کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے تحت کی جا رہی ہے، کارروائی انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 بی کے تحت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اثاثے منجمد کرنے کیلئے سٹیٹ بینک اور صوبائی محکمہ ریونیو کردار ادا کریں گے، اس کے علاوہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں،کارکنوں کو جاری اسلحہ لائسنسز بھی منسوخ کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے مرکزی عہدیدار زمینوں کی خرید و فروخت نا ہی بینک اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو ہدایات دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدراور خاتون اول کی عام شہری کے گھر افطاری