(24 نیوز)معروف اداکار جیکی چن اپنی دولت بیٹے کو نہیں دیں گے۔ 350ملین ڈالر کی ملکیت بیٹے جیسی چن کو دینے کے بجائے خیرات میں دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکی چن کا کہناتھا کہ اگر میرا بیٹا قابل ہے تو وہ پیسہ کماسکتا ہے، اگر نہیں ہے تو وہ صرف میرے پیسے کو ضائع کرے گا۔
واضح رہے کہ جیکی چن کا تعلق ہا نگ کا نگ سے ہے نے جون لِن سے 1982 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا اداکار و گلوکارجیسی چن ہے۔بروس لی کے بعد جیکی چن وہ اداکا رہیں جنہوں نے فلموں میں مارشل آرٹ کی بنیاد رکھی اور دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ادا کا ر بھی بنے۔
یہ بھی پڑھیں:ترک فٹبالر ز کی میچ روک کر گرائونڈ میں افطار ی، ویڈیو وائرل