این اے 249 ۔۔ ضمنی الیکشن کے التوا کا خدشہ

Apr 15, 2021 | 22:34:PM

 (24نیوز)رکن سندھ اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کو این اے 249 کا ضمنی الیکشن جمعرات کے بجائے اتوار کو کروانے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے?
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکے دن کرلیاجائے تا کہ زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈال سکیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے لیکن سنتا کوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن میں فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے اور فوج تعینات کرے۔انہوں نے کہا بلدیہ میں جس طرح جلاو¿گھیراہورہاہے تو29اپریل کوکیاہوگا ۔ ہم نہیں چاہتے ڈسکہ والے حالات پھر سے ہوں۔خرم شیرزمان نے کہا کہ تحریک انصاف سے الیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔لیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کرواناہے۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پنجاب پولیس کے 6 اعلیٰ افسروں کے تبادلے

مزیدخبریں