عمران خان کیلئے پریشان کن صورتحال ۔۔جہانگیر ترین کے کارواں میں ایک اور رکن اسمبلی شامل

Apr 15, 2021 | 22:58:PM

(24 نیوز)ملتان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایک اور رکن اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے قاسم لنگاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،جس میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ،ملاقات جہانگیر ترین کی لاہور رہائش گاہ پر ہوئی۔
قاسم لنگاہ کاکہناتھاکہ جہانگیر ترین کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے،پوری نیک نیتی سے جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

قبل ازیں لالہ موسی سے تحریک انصاف کے ایم این اے سید فیض الحسن شاہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی،سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ ان کے خلاف جاری سازش کو ناکام بنانے کے لیے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ جہانگیر ترین کے خلاف جاری کردار کشی مہم کا فوری نوٹس لیں۔

مزیدخبریں