(24 نیوز)تحریک لبیک پر پابندی کے اعلان کے بعد تنظیم کے سربراہ سعد رضوی نے جماعت کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے اپنی جماعت پر پابندی لگنے کے بعد اپنی جماعت کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھایا جائے،تمام احتجاجی جلسے، روڈ بلاک فی الفور ختم کئے جائیں۔
تحریک لبیک کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔مرکز و مسجد رحمتہ اللعالمین کے باہراور دیگر جگہوں پر کیا جانیوالا احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کیلئے پریشان کن صورتحال ۔۔جہانگیر ترین کے کارواں میں مزید ایک رکن اسمبلی شامل