(24 نیوز)نوجوان ماڈل کو اس وقت اغوا کرلیا گیاہے جب وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سفر کررہی تھی۔
تفصیلات کے مطا بق ماڈل کو اغوا کرنے والے حوثی باغی اب اسے اپنی ایک کینگرو کورٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اغوا کی گئی ماڈل پر الزام ہے کہ وہ اسلامی اقدار کے برخلاف حجاب کے بنا مادلنگ کرتی ہے اور اس طرح معاشرے میں بری روایات کو جنم دینے کا سبب بن رہی ہے۔اغوا ہونے والی 20 سالہ ماڈل انطیسار ال حمادائی اور اس کی دو دیگر ساتھیوں کو حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔
ماڈل انطیسار کو دارالحکومت میں کسی نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماڈل کے اغوا کیے جانے کی بنیادی وجہ اسلامی اقدار کے برخلاف لباس زیب تن کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روزہ رکھ کر میچ کھیلنے والے محمد رضوان کو بڑی خو شخبری مل گئی