عمران خان کی شکست پرجو بائیڈن کا جشن،ویڈیو کی حقیقت بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کئی بار پاکستانی سیاست میں امریکا کی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت ان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کو عمران خان کی برطرفی کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ۔
غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق22 سیکنڈز کی ویڈیو میں جو بائیڈن، عمران خان کے خلاف پارلیمنٹ کی عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی کی براہ راست نشریات دیکھ رہے ہیں۔عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتے ہی وہ خوشی مناتے ہیں اور جج کیتن جی بران جیکسن سے گلے ملتے ہیں۔کچھ لوگوں نے پوسٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا اور پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو سچی ہے؟دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ ویڈیو جعلی تھی اور اسے ایڈیٹ کر کے تبدیل کیا گیا تھا۔
بائیڈن وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے بعد پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا جشن منا رہے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/pgbbXWMqeX pic.twitter.com/WDAB341FQX
— Hussain (@Mysterious_9408) April 12, 2022
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر