غیر ملکی خط  ۔سلامتی کمیٹی میں لانے سے معاملہ کلیئر ہو جائیگا۔شاہد خاقان 

Apr 15, 2022 | 09:46:AM
شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں آنے سے ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی خط کا معاملہ دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی میں لایا جائے، پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان نے استعفے دیے ان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو جائے گا۔

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی فہمیدہ مرزا کہتی ہیں کہ استعفوں کے بعد خالی 123 سیٹوں پر ضمنی انتخاب مشکل ہو گا لہذا عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    تھری پیس سوٹ میں سوئمنگ؟ وسیم اکرم نے وجہ بتا دی