(24 نیوز)عمران خان کی جانب سے نامزد وزیراعظم کے امیدوار سردار تنویر الیاس نے نمبر گیم میں بازی مار دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی کے استعفے کے بعد جوڑ توڑ مکمل۔سپیکر اسمبلی تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے وزات عظمیٰ کے نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔سردار تنویر الیاس کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے27 ووٹ درکار ہیں۔علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کر دیا گیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے 28 ممبران اسمبلی، 4 ممبران اسمبلی سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود رہے۔تنویر الیاس کو آزادکشمیر کا وزیر اعظم بننے سے روکا نہیں جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے استعفی کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین وزارت عظمیٰ کے مظبوط امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیشنل سکیورٹی کونسل اعلامیے میں سازش کا لفظ شامل نہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر