مسلمان فٹ بالر نے میچ رکوا کر روزہ افطار کیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے دوران مسلمان فٹ بالر موسیٰ نیاختے نے روزہ افطار کرنے کیلئے فٹ کا میچ رکوادیا ، افطاری کی اور دوبارہ گیم شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینزکے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو مختصر دورانیے کے لیے روزہ افطار کرنے کی اجازت دی۔
For the first time in history, a Bundesliga game was stopped for so that a Muslim player could break his fast during the match.
— HD Football (@hdfootballl) April 12, 2022
In the game between Augsburg and Mainz 05, the referee stopped the game at sunset so Moussa Niakhaté could take some fluids.
pic.twitter.com/JcW907aBLh
عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق جاری میچ 65 ویں منٹ میں ریفری میتھیاس جولن بیک نے روکا تھا اور اس کا مقصد مینز ٹیم کے روزہ دار کھلاڑی موسیٰ نیا کھتے کو روزہ افطار کرنے کے لیے وقت دینا تھا کیونکہ افطار کا وقت ہو چکا تھا۔
مینز کے کھلاڑی موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے مسلم فٹبالر نے روزہ افطار کیا اور پھر میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ موسیٰ نے افطار کا وقت دیے جانے پر ریفری کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:دورہ پاکستان ، آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی آمیز کال کرنیوالا شخص گرفتار