عمران خان کی جلسے کےشرکاء سے انوکھی فرمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جلسے میں شریک ہونے والے افراد سے کی جانے والی خواہش سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور جلسے کے بعد کراچی میں بھی پاور شو دکھانے کے لیے تیار ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ٹوئٹر پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔
انشاء اللہ کل کراچی میں نئ تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لئے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لئے ہے، عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم لے کر آئیں
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/0FpkOOtWDD
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 15, 2022
اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں امپورٹڈ_حکومت_نامنظورکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں ۔ملیحہ لودھی